فیفا ورلڈ کپ میں حصہ لینے والی تمام 48 ٹیمیں مالا مال ہوجائیں گی

image

آئندہ برس فیفا ورلڈ کپ میں حصہ لینے والی 48 فٹبال ٹیموں کو بہت مالی فائدہ ہوگا، چاہے وہ جیتے یا ہارے۔

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے اعلان کیا ہے کہ اگلے برس ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر 18 بلین پاکستانی روپے جو 65 کروڑ 50 لاکھ ڈالر بنتے ہیں انعامی اور پی این ایس فیس کے طور پر دی جائے گی۔

2022 میں ہونے والے ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر 44 کروڑ دیے گئے تھے لیکن اس دفعہ ورلڈ کپ جیتنے والی اور ہارنے والی ٹیم دونوں کی ہی انعامی رقم بڑھا دی گئی ہے۔

فاتح ٹیم کو پانچ کروڑ ڈالر اور دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو تین کروڑ 30 لاکھ ڈالر دیے جائیں گے اور جو ٹیمیں سیمی فائنل میں ہارتی ہے ان کو بھی دو کروڑ 90 لاکھ ڈالر ملیں گے۔

لیکن اس بار سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس سال ساری ٹیموں کو جو اپیرنس اور میچ جیتنے پر فیس دی جاتی ہے وہ بھی بڑھا دی گئی ہے۔ جو ٹیمیں پانچویں سے آٹھویں پوزیشن پہ آتی ہیں ان کو ایک کروڑ 90 لاکھ ڈالرز، 9 سے 16 پوزیشن پر آنے والی ٹیموں کو ایک کروڑ 50 لاکھ، 17 سے 32 ویں پوزیشن پر آنے والی ٹیموں کو ایک کروڑ 10 لاکھ ڈالر اور 33 سے 48 ویں پوزیشن پہ آنے والی ٹیموں کو 90 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم دی جائے گی۔

ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے والی ہر ٹیم کو ٹورنامنٹ کی تیاریوں کے لیے اضافی 15 لاکھ ڈالرز بھی دیے جائیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US