کرکٹ ورلڈ کپ: احمدآباد میں انڈیا اور پاکستان کا بڑا ٹاکرا

image

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے اہم ترین میچ میں انڈیا اور پاکستان کا اہم ترین میچ آج کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور انڈیا کے درمیان اب تک ون ڈے ورلڈ کپ میں سات میچ ہو چکے ہیں جس میں تمام میچوں میں انڈیا کو فتح حاصل ہوئی ہے۔

دونوں ٹیموں میں کوئی بڑی تبدیلی متوقع نہیں تاہم انڈین کپتان روہت شرما کے مطابق اُن کے اوپننگ بیٹر شبھمن گِل 99 فیصد صحتیاب ہو چکے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے سری لنکا کے خلاف میچ میں فخر زمان کو آرام دے کر عبداللہ شفیق کو کھلایا گیا تھا جنہوں نے اس میچ میں سینچری سکور کی تھی۔

پاکستان میں کسی تبدیلی کے حوالے سے کوئی حتمی اطلاع سامنے نہیں آئی لیکن یہ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شاید انڈیا کے خلاف میچ کے لیے امام الحق کی جگہ فخر زمان کو موقع دیا جائے۔

میچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے پاکستان کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ’انڈیا سے میچ کا دباؤ نہیں ہے، ہم بڑے کراؤڈ کے سامنے پہلے بھی کھیل چکے ہیں۔ ہم ایم سی جی (میلبرن) میں بڑے کراؤڈ کے سامنے کھیل چکے ہیں۔ یہ سٹیڈیم بھی بڑا ہے۔ تمام سپورٹ انڈیا کی ہو گی، اگر پاکستانی مداحوں کو اجازت ہوتی تو ہمارے لیے اچھا ہوتا۔‘

واضح رہے احمد آباد کا نریندر مودی سٹیڈیم دنیا کا سب سے بڑا کرکٹ سٹیڈیم ہے جس میں ایک لاکھ 32 ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts