پشاور ہائی کورٹ کا شادی کی بنیاد پر افغان شہری کو شہریت دینے کا فیصلہ

image

پاکستانی شہری زینت بیگم اور ان کے افغان شوہر نے عدالت سے رجوع کیا تھا کہ وزارت داخلہ ان کی درخواست برائے شہریت تسلیم نہیں کر رہی اور ان کی درخواست کو بغیر دیکھے اور سُنے رد کر دیا۔

ان کے وکیل سیف اللہ محب کاکاخیل نے عدالت میں اپنے دلائل کے دوران بتایا کہ ان کے موکِل کی شادی کافی عرصہ پہلے ہوئی تھی اور ان کی شادی سے بچے بھی ہیں۔

اس شادی کی وجہ سے ان کے بچوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ان کے فارم ب وغیر بھی نہیں بن رہے۔

انہوں نے بتایا کہ شادی کے بنیاد پر وفاقی شرعی عدالت تک کا فیصلہ آگیا ہے، لیکن قانون میں تبدیلی نہیں کی گئی۔ نہ تو درخواست لی جاتی ہے اور نہ ہی متعلقہ محکمے شنوائی کرتے ہیں۔ اس وجہ سے لوگ عدالت کا رُخ کرتے ہیں۔

پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس عبدالشکُور اور جسٹس سید ارشد علی نے وزارتِ داخلہ کو احکامات جاری کیے کہ شادی کی بنیاد پر شوہر کو شہریت دے اور زینت بیگم کے شوہر وزارتِ داخلہ میں اپنی درخواست جمع کروائیں۔

عدالت نے یہ حکم بھی جاری کیا کہ زینت بیگم کے شوہر کی درخواست کو جلد سے جلد نمٹایا جائے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US