فرانسیسی فٹبال سٹار کریم بنزما نے غزہ کے باشندوں کی حمایت کردی 

image
سعودی الاتحاد کلب کے فرانسیسی سٹار کریم بنزما نے غزہ پٹی کے باشندوں کی حمایت میں ٹویٹ کی ہے۔  

 الاتحاد کلب نے ریال میڈرڈ کے فرانسیسی سٹرائیکر کریم بنزما کے ساتھ 2026 تک باضابطہ معاہدہ کیا ہے۔

 کریم بنزما نےایکس (سابق ٹوئٹر) پر کہا کہ ’غزہ کے باشندے اسرائیل کی بمباری کا ہدف بن رہے ہیں۔‘

Toutes nos prières pour les habitants de Gaza victimes une fois de plus de ces bombardements injustes qui n’épargnent ni femmes ni enfants.

— Karim Benzema (@Benzema) October 15, 2023

کریم بنزما نے لکھا کہ ’ہماری تمام دعائیں غزہ کے ان باشندوں کے لیے ہیں جو ایک بار پھر اسرائیل کی ظالمانہ بمباری کا نشانہ بن رہے ہیں جس میں خواتین اور بچوں کو بھی نہیں چھوڑا گیا۔‘ 

یاد رہے کہ فلسطینی وزارت صحت نے اپنے نئے بیان میں بتایا کہ ’غزہ پٹی پر اسرائیل کی مسلسل بمباری سے مرنے والوں کی تعداد  2670 تک پہنچ گئی۔ زخمیوں کی تعداد 9200 ہے۔‘ 

غزہ پر اسرائیل کی اب تک کی سب سے شدید بمباری ہے۔ اسرائیل نے 23 لاکھ فلسطینیوں کے گھروں کو مکمل طور پر محاصرے میں لے رکھا ہے اورعلاقے کا بڑا حصہ تباہ کر دیا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts