وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں چار فوجی جان سے گئے

image

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس ہی آر) نے کہا ہے کہ شمالی اور جنوبی وزیرستان کے اضلاع میں فوجیوں اور دہشت گردوں کے درمیان دو شدید مقابلے ہوئے۔

جمعرات کو آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز میں کہا گیا کہ پہلا مقابلہ شمالی وزیرستان کے علاقے غوریوم میں ہوا۔ جہاں فوجی اہلکاروں نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا جس کے نتیجے میں چھ دہشت گرد ہلاک ہوئے۔‘

’ان دہشت گردوں میں ایک ہائی ویلیو ٹارگٹ، دہشت گردوں کا سرغنہ حضرت زمان عرف خاورے ملا بھی مارا گیا جو علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم تھا اور انتہائی مطلوب تھا۔‘

’تاہم آپریشن کے دوران لانس نائیک تبسم  الحق (عمر 36 سال، ساکن ڈسٹرکٹ راولپنڈی)، سپاہی نعیم اختر (عمر 30 سال، ساکن ڈسٹرکٹ اٹک) اور سپاہی عبدالحمید (عمر 23 سال، ضلع ملتان کے رہائشی) نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت پائی۔‘

مزید کہا گیا کہ ’جنوبی وزیرستان کے علاقے اسمان منزہ میں فوجیوں اور دہشت گردوں کے درمیان ایک اور شدید فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی فرمان علی (عمر 25 سال، رہائشی ضلع کشمور) شہید ہوئے۔‘

آئی ایس پی آر کے مطابق ’علاقے میں پائے جانے والے دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن کی جا رہی ہے۔ پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔‘


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US