لاڈلے نواز شریف کے لیے ریلیف باقیوں کے لیے سختی ہے: پرویز الٰہی

image

پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ’لاڈلے نواز شریف کے لیے ریلیف جبکہ باقی لوگوں کے لیے سختی ہے۔‘

جمعرات کو لاہور ہائی کورٹ میں پنجاب اسمبلی میں غیرقانوی بھرتیوں کے کیس کی سماعت کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ ’ہم پانچ ماہ سے ضمانت پر ہیں پھر بھی ہمیں تنگ کیا جا رہا ہے۔‘

انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’سپیشل انصاف صرف شریفوں کے لیے ہے، حالانکہ اصل انصاف وہ ہے جس کو عوام تسلیم کریں اور وہ نظر بھی آئے۔‘

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ’ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے جبکہ شریف برادران نے ہمیشہ ججز کے خلاف سخت الفاظ استعمال کیے ہیں۔‘

چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ نواز شریف ججز کے خلاف جو کچھ کہتے رہے ہیں کیا وہ سب کچھ ججز بھول گئے۔

کیس کی سماعت کے موقع پر چوہدری پرویز الٰہی کے وکلا نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی۔

 ان کا موقف تھا کہ معاملہ ہائی کورٹ میں زیرالتوا ہے۔ اس کے حکم کا انتظار کیا جائے۔

دوسری جانب اینٹی کرپشن کی حکام کی جانب سے کیس کی سماعت شروع کرنے کی استدعا کی گئی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US