سابق ملکہ حسن اور بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ایشوریا رائے کی طلاق کے بارے میں گزشتہ کئی روز سے افواہیں گرم تھیں جبکہ ان کے سسر امیتابھ بچن کی طرف سے سوشل میڈیا پر ان فالو کرنے کی اطلاعات بھی موصو ہورہی تھیں تاہم اداکارہ نے بغیر کچھ کہے تمام افواہوں کا جواب دیدیا ہے۔
ایشوریا رائے نے ابھیشک بچن سے 20 اپریل 2007ء کو شادی کی تھی، ان کی بیٹی 16 نومبر 2011ء کو پیدا ہوئی، اس جوڑی نے گرو، دھوم 2 جیسی کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا۔
ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن امبانی اسکول کی تقریب میں ایک ساتھ شریک ہوئے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، یوںایشوریا اور ابھیشیک نے ایک تقریب میں ایک ساتھ شریک ہوکر علیحدگی کی افواہوں کی تردید کر دی۔
ایشوریا رائے بچن اپنی والدہ کے ہمراہ کار میں آئیں تو ابھیشک اپنے والد اور بھانجے اگستیا نندا کے ساتھ پہنچے۔ایشوریا رائے بچن نے اپنی کار سے نکلتے ہی مسکراتے ہوئے ہاتھ کا اشارہ کیا اور پھر انتظار کیا تاکہ ابھیشک، اگستیا اور امیتابھ بچن کے ساتھ تقریب میں شامل ہوں۔
ایشوریا تقریب میں سیاہ اور سنہری کے رنگ کے لباس میں ملبوس تھیں جبکہ ابھیشک بچن نیوی بلیو شرٹ اور میچنگ پینٹ میں دکھائی دیے۔اس موقع پر ایشوریا نے چلتے ہوئے امیتابھ بچن سے بات چیت بھی کی۔