نواز شریف کے لیے حالات بنائے جا رہے ہیں جس سے ملک کا نقصان ہو گا، جلیل شرقپوری

image

تحریک انصاف کو چھوڑنے والے میاں جلیل شرقپوری کا کہنا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو آزادی سے الیکشن میں حصہ لینے دیا جائے۔

جلیل شرقپوری کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے لیے حالات بنائے جارہے ہیں جس سے ملک کا نقصان ہو گا۔

پی ٹی آئی سے صرف انتخابی نشان واپس لیا گیا، اپیل کی گنجائش موجود ہے، ماہرین

ان کا کہنا تھا کہ قومی اور صوبائی اسمبلی کی سیٹ پر الیکشن لڑنے کا اعلان کیا، انہوں نے مزید کہا غزہ صورتحال پر خاموش رہنے والے عالمی لیڈر تباہی کے ذمہ دار ہیں۔

واضح رہے جلیل شرقپوری نے 9 مئی کے واقعات پر 23 مئی کوان واقعات کی مذمت کرتے ہوئے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US