شاہ محمود قریشی کی آج رہائی کے امکانات بہت کم ہیں ، بیرسٹر تیمور ملک

image

پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کے وکیل بیرسٹر تیمور ملک نے کہا ہے کہ  بدقسمتی سے شاہ محمود قریشی کی رہائی کا عمل آج مکمل ہونے کا امکان بہت کم ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے سائفر کیس کے ضمانتی آرڈر کی مصدقہ کاپیاں ابھی تک جاری نہیں کیں، خصوصی عدالت کو بھی اس سے باضابطہ آگاہ نہیں کیا گیا ہے۔

سائفر کیس، سپریم کورٹ نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور کر لی

بیرسٹر تیمور ملک نے مزید کہا کہ مطلوبہ عمل صرف سپریم کورٹ کے حکم کی مصدقہ کاپیاں جاری کرنے کے بعد ہی کیا جا سکتا ہے۔ عدالتیں کل اتوار اور پیر کو بند رہیں گی، اور شاہ محمود قریشی بغیر کسی وجہ کے بلاجواز قید رہیں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US