عمران خان نے توشہ خانہ فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

image

سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں سزا کا فیصلہ معطل کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے، موقف اختیار کیا گیا کہ توشہ خانہ کیس میں سزا پہلے ہی معطل ہو چکی ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ ہائیکورٹ نے صرف سزا معطل کی، پورا فیصلہ نہیں۔ ہائیکورٹ فیصلے میں غلطی کا الیکشن کمیشن نے فائدہ اٹھاتے ہوئے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

بانی پی ٹی آئی کے میانوالی کے بعد لاہور سے بھی کاغذات نامزدگی جمع

انتخابات قریب ہیں، سابق چیئرمین پی ٹی آئی ملک کے سابق وزیراعظم ہیں،موقف اختیار کیا گیا کہ ملک کی سب سے بڑی جماعت کے لیڈر کو انتخابات سے باہر نہیں رکھا جا سکتا۔

درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی کہ عدالت توشہ خانہ کیس میں سزا پر مبنی فیصلہ معطل کرے تاکہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی انتخابات میں حصہ لے سکیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US