شیر افضل مروت کا این اے 32 پشاور سے الیکشن لڑنے کا اعلان

image

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شیر افضل مروت نے پشاور سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ  این اے 32 سے الیکشن لڑوں گا، میرے وکیل نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں۔ عام انتخابات میں جیت تحریک انصاف کی ہی ہو گی۔

الیکشن کروانے والا ادارہ ہی متنازع ہے تو پھر ایسے میں شفاف الیکشن کیسے ہوں گے، شیر افضل مروت

واضح رہے کہ  8 فروری 2024 کو عام انتخابات ہونے جا رہے ہیں ، گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے آئین کے مطابق الیکشن نہ کروانے پر پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکش کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ان سے بلے کا نشان بھی واپس لے لیا تھا۔ تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف عدالت جانے کا اعلان کر رکھا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US