مونس الٰہی کے وکیل گجرات سے گرفتار، صدر بار کا دعویٰ

image

تحریک انصاف کے رہنما مونس الہٰی کے وکیل ناصر مشتاق کو گجرات سے گرفتار کر لیا گیا۔

اس بات کا دعویٰ صدر بار عثمان مجید نے کیا، ان کی گرفتاری پر ٹی بی اے کامونکی کے وکلا نے جوڈیشل کمپلیکس کے سامنے روڈ بلاک کردیا۔

صدر بارعثمان مجید کا کہنا تھا کہ ناصر مشتاق مونس الہٰی کے کاغذات نامزدگی جمع کروانے گجرات گئے تھے۔

عمران خان نے توشہ خانہ فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

دوسری جانب سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے وکیل کو گوجرانوالہ سے مبینہ طور پر نامعلوم افراد نے حراست میں لے لیا۔

وکیل عامر سعید راں کے بھائی نے دعویٰ کیا کہ عامر،عام انتخابات 2024 کے لئے پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی کوشش کر رہے تھے کہ انہیں رات گئے نامعلوم افراد نے حراست میں لے لیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US