پی ٹی آئی اہم رہنما کو سیشن کورٹ کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا

image

پی ٹی آئی رہنما سابق رکن اسمبلی میاں اخترحیات کو سیشن کورٹ کھاریاں کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں اختر حیات ضمانت کروانے کیلئے عدالت پہنچے تھے، تاہم پولیس انہیں عدالت داخل ہونے سے قبل ہی گرفتار کر لیا، رہنما تحریک انصاف کو گرفتار کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

سیالکوٹ میں پی ٹی آئی رہنما آر او آفس سے گرفتار

کہا گیا ہے کہ میاں اختر حیات نو مئی واقعے کے بعد سے روپوش تھے اور آج ان کی اسی کیس میں گرفتار ی عمل میں لائی گئی ہے ۔

خیال رہے کہ سانحہ 9 مئی کے بعد سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی گر فتار یوں کا سلسلہ جاری ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US