ہم عوام پاکستان پارٹی نے ’’بلے‘‘ کا انتخابی نشان مانگ لیا

image

ہم عوام پاکستان پارٹی نے الیکشن کمیشن سے’’بلے‘‘ کا انتخابی نشان مانگ لیا۔

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم ،بلے کا نشان واپس لے لیا گیا

ہم عوام پاکستان کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل احمرزمان خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ رات کو جوفیصلہ آیا اس نے ثابت کردیا کہ آئین و قانون ہی سب کچھ ہے۔

ہمارا انتخابی نشان تالہ تھا، گوشوارے جمع نہ کرانے پر انتخابی نشان تالہ واپس لے لیا گیا لہٰذا الیکشن کمیشن سے استدعا ہے کہ ہمیں بلے کا انتخابی نشان الاٹ کیا جائے۔

نگران وفاقی حکومت کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کیلئےمقرر

احمر زمان کا مزید کہنا تھاکہ ہماری پارٹی نے بلے کا انتخابی نشان پہلے مانگا تھا ہمیں ملنا چاہیے، الیکشن کمیشن ہماری پہلے سے جمع درخواست کو منظور کرے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں آئین کے تحت یہ حق حاصل ہے، ہم نے الیکشن کمیشن سے استدعا کر رکھی ہے اور ہمیں الیکشن کمیشن پر پورا اعتماد ہے ہماری بات سنی جائے گی ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US