نہیں لگتا کہ بانی عمران خان کو جیل سے باہر آنے دیا جائے گا، علیمہ خان

image

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ انہیں نہیں لگتا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل سے باہر آنے دیا جائے گا۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ پی ٹی آئی برطانیہ اور امریکا میں کیسز فائل کرنے جا رہی ہے جس کی تیاری مکمل ہے۔

بانی پی ٹی آئی کی بہن نے یہ بھی کہا کہ ڈونلڈ لو نے جو پیغام دیا تھا اس پر بات کرنے پر پابندی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US