علیم خان 2 حلقوں سے انتخاب لڑیں گے

image

لاہور: استحکام پاکستان پارٹی کے صدر علیم خان نے خانیوال کے 2 حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔

استحکام پاکستان پارٹی کے صدر علیم خان نے ضلع خانیوال کی تحصیل جہانیاں کے قومی اسمبلی کی نشست این اے 147 اور خانیوال ہی کی صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 209 سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔

علیم خان کے کاغذات نامزدگی لیگل ٹیم میں شامل ڈاکٹر خالد نعیم نے جمع کروائے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ محمود قریشی کی ضمانت کے باوجود رہائی نہ ہو سکی

استحکام پاکستان پارٹی سینٹرل ایگزیکٹیو کونسل کے رکن اور سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب نوابزادہ ایاز خان نیازی نے بھی قومی اسمبلی کی نشست این اے 147 اور صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 209 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

نوابزادہ ایاز خان نیازی، صوبائی امیدواروں چوہدری کرم داد واہلہ اور ملک غلام مجتبیٰ میتلا پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کے ہمراہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے پہنچے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US