انتخابات کیلئے سکیورٹی اہلکاروں کی کمی ، پختونخوا حکومت نے ایف سی کی خدمات مانگ لیں

image

خیبرپختونخوا حکومت کو انتخابات کیلئے 42 ہزار سکیورٹی اہلکاروں کی کمی کا سامنا ہے۔ انتخابات کیلئے 1 لاکھ 34 ہزار سے زیادہ سکیورٹی اہلکار درکار ہیں، جبکہ صوبائی حکومت کے پاس 90 ہزار سے زیادہ سکیورٹی اہلکار موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے وفاق سے فرنٹیئرکانسٹیبلری کی خدمات مانگ لیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ  صوبے میں 15 ہزار 737 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے، جن میں سے  4 ہزار 812 پولنگ اسٹیشنز حساس ترین، 6 ہزار581 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ ایک شخص کو سکیورٹی نہیں دے سکتی تو الیکشن کیسے کرائے گی؟ الیکشن کمیشن

دوسری جانب نگران وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ الیکشن میں تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں ماحول فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، سیاسی جماعتیں انتخابی مہم کے دوران قواعد ضوابط پرعمل درآمد یقینی بنائیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US