ریٹرننگ افسران کے کام میں مداخلت ناقابل قبول ، کاغذات جمع کرانے سے روکنے پر کارروائی ہو گی ، الیکشن کمیشن

image

صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے کہا ہے کہ ریٹرننگ افسران کے کام میں مداخلت کسی صورت برداشت نہیں۔

امیدواروں سے کاغذات نامزدگی چھیننے اور پولیس کی مداخلت کی شکایات پر صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب سعید گل نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

الیکشن کمشنر پنجاب نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے شفاف انتخابات کرانے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ دینی ہے، کاغذات نامزدگی جمع کرانا امیدواروں کا حق ہے۔

نگران وفاقی حکومت کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کیلئےمقرر

انہوں نے کہا کہ پولیس نے کسی امیدوار کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے روکا تو کارروائی ہو گی، شفاف الیکشن میں کسی رکاوٹ کو برداشت نہیں کریں گے۔

آئی جی پنجاب نے صوبائی الیکشن کمشنر کو تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ آر پی آوز کو ہدایات جاری کر دی ہیں، شفاف انتخابات کرانے کیلئے الیکشن کمیشن کے ساتھ ہیں، کوئی بھی افسر غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا تو کارروائی کریں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US