نادرا کی “فارم ب” کے اجراء کی پالیسی میں تبدیلی سے متعلق افواہوں کی تردید

image

اسلام آباد(شہزاد پراچہ) نادرا نے “فارم ب” کے اجراء کی پالیسی میں تبدیلی سے متعلق افواہوں کی تردید کردی۔

نادرا حکام کےمطابق نادرا کی جانب سے “فارم ب” کے اجراء کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور نہ ہی کسی قسم کی کوئی تبدیلی زیرغور ہے۔پالیسی کے تحت پیدائش کے اندراج اور “فارم ب” بنوانے کے لئے بچے/ بچی کی عمر کی مختلف حدود مقرر ہیں جسے ڈیڈلائن سے تشبیہ دینا درست نہیں ہے۔

پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کے این اے 129 سے کاغذات نامزدگی جمع

بعض حلقوں کی جانب سے انٹرنیٹ پر سامنے آنے والے کچھ بیانات حقائق کے منافی ہیں اور شہریوں کو گمراہ کرنے کا باعث بن رہے ہیں جس کی تردید کرتے ہوئے ملک بھر کے قومی اخبارات اور ٹی وی چینلز پر وضاحتی خبریں بھی سامنے آ چکی ہیں۔

ذمہ دار شہری ہونے کا تقاضا ہے کہ اس طرح کی غلط خبریں پھیلانے سے گریز کیا جائے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US