اُمیدوار گدھا گاڑی پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے ”ڈی سی آفس ”پہنچ گیا

image

پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری جاوید ناگوری اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کیلئے گدھے پر بیٹھ کر ضلع جنوبی ڈپٹی کمشنر (ڈی سی )آفس پہنچ گئے۔

پی پی رہنما جاوید ناگوری کے ڈی آفس گدھا گاڑی پر پہنچتے ہی کارکنان نےخوب نعرے بازی کی، ضلع جنوبی ڈی سی آفس ”وزیر اعظم بلاول بھٹو“ کے نعروں سے گونج اٹھا۔

پی ٹی آئی رہنما سردار لطیف کھوسہ نے این اے 127 سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے

اس سے قبل 2018 میں جمشید دستی کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے گدھا گاڑی پر ریٹرننگ افسر کے دفتر پہنچے تھے جبکہ گوجرانوالہ میں تحریک انصاف کے سابق ضلعی جنرل سیکرٹری انجم اقبال نے اپنے سپورٹرز کے ہمراہ گدھے پر بیٹھ کر کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔

اس موقع پر پی پی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری جاوید ناگوری نے کہا تھا کہ وہ غریبوں کی شان بڑھانے کیلئے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے گدھا گاڑی پر آئے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US