پی ٹی آئی کا انتظامی ڈھانچہ زمین بوس ہو چکا ہے ، کنور دلشاد

image

مشیر قانون وزیراعلی پنجاب کنور دلشاد نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے پنجاب کے چیف سیکریٹری اور آئی جی کو ہدایات جاری کی ہیں۔

ہم نیوز کے پروگرام ”پاکستان ٹونائٹ ود سیدثمر عباس” میں گفتگو کرتے ہوئے کنور دلشاد نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے سہولیات اور شکایات کے حوالے سے ہدایات جاری کیں، اگر کسی کو شکایات ہے تو وہ الیکشن کمیشن سے رجوع کرے ۔

چار وکیل بہن بھائی 4 قومی نشستوں پر امیدوار بن گئے

انہوں نے کہا ہے کہ نوے فیصد لوگوں کے کاغذات نامزدگی خوش اسلوبی سے جمع ہوئےہیں ، الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ہمیں کسی نے شکایات درج نہیں کرائیں ، ماضی میں بھی کاغذات نامزدگی نہ جمع کرانے دینے کی شکایات آئی تھیں ۔

منحرف اراکین کے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرانے دئیے گئے تھے ،کچھ مکافات عمل بھی ہوتا ہے ، ہمیشہ الیکشن کے وقت پر ایسا ہوتا رہتا ہے ، مگر جو کچھ ہورہا ہے ہمیں بھی دیکھ کر افسوس ہورہا ہے

اُمیدوار گدھا گاڑی پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے ڈی سی آفس پہنچ گیا

کنور دلشاد کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے بھی تحقیقات کرانے کا کہہ کر سرسری سا سیاسی بیان دیا ہے ، شکایات کے ازالے کیلئے صحیح فورم الیکشن کمیشن ہے ، بار بار الیکشن کمیشن جائیں گے تو بات سنی جائے گی ۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا انتظامی ڈھانچہ زمین بوس ہو چکا ہے ، اور یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اسکرونٹی کا عمل بھی سخت ہو گا ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US