اگر مجھے پی ٹی آئی سے ٹکٹ ملا تو پارٹی ٹکٹ پر الیکشن لڑوں گی ، عثمان ڈار کی والدہ

image

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما عثمان ڈار کی والدہ نے کہا ہے کہ اگر مجھے پی ٹی آئی سے ٹکٹ ملا تو پارٹی ٹکٹ پر الیکشن لڑوں گی۔

ہم نیوز کے پروگرام ”پاکستان ٹونائٹ ود سید ثمر عباس” میں گفتگو کرتے ہوئے عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ امتیاز نے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی ٹکٹ دے تو پارٹی ٹکٹ پر الیکشن لڑوں گی اور ٹکٹ نہ ملا تو پھر میں آزاد الیکشن لڑوں گی ۔

چار وکیل بہن بھائی 4 قومی نشستوں پر امیدوار بن گئے

انہوں نے کہا ہے کہ میرے بیٹے عثمان ڈار نے مجبوری میں پی ٹی آئی چھوڑی تھی،لیکن میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہوں اور بانی تحریک انصا ف کے ویژن کو لیکر آگے چلوں گی۔

والدہ عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ اگر خواجہ آصف مجھے اپنی بہن سمجھتے تو بھائیوں والا کردار ادا کرتے، جو میرے ساتھ ظلم ہوا ہے اسے دیکھنے اور بتانے میں بہت فرق ہے ،خواجہ آصف مجھے بہن کہہ کر قوم کو گمراہ کر رہے ہیں ۔

خواجہ آصف کو ہار نظر آ رہی ہے اس لیے مگرمچھ کے آنسو ں رو رہا ہے ، چادر اور چاردیواری کے تقد س کو پاما ل کیا گیا ہے۔

اسلام آباد، 3 نشستوں پر 160امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

انکا مزید کہنا تھا کہ پہلے خواجہ آصف میرے بیٹے سے ہارا اب مجھ سے ہارے گا ، سیالکوٹ خواجہ آصف کو میرے ظلم کا جواب دے گا،میرے گھر کے باہر ہزاروں کی تعداد میں پولیس کیوں آئی تھی،خواجہ آصف کو مجھ سے خوف ہے۔

مجھے زدوکوب کیا گیا کیونکہ میں الیکشن لڑ رہی تھی،آج خواجہ آصف کی ہار ہوگی اور قوم کی ماں کی جیت ہوگی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US