اے این پی کے انتخابی امیدوار نیاز ولی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

image

ضلع خیبر میں عوامی نیشنل پارٹی کا انتخابی امیدوار انتقال کر گیا۔

اے این پی کے امیدوار نیاز ولی کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا ،نیاز ولی مرحوم نے تحصیل باڑہ کے حلقہ پی کے 70 سے کاغذات جمع کرائے تھے۔

واضح رہے کہ عوامی نیشنل پارٹی نے چند دن پہلے خیبر کے ایک قومی اسمبلی اور تین صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لیے اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کی تھی۔

اے این پی نے عام انتخابات کیلئے  صوبائی و قومی اسمبلی کے مزید امیدواروں کا اعلان کردیا

اس کے علاوہ چیئرمین صوبائی پارلیمانی بورڈ ایمل ولی خان نے اراکین سے مشاورت کے بعد صوبے کے دیگر اضلاع کیلئے بھی امیدواروں کی منظوری دی تھی ۔

 

 

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US