الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں اور انتخابی امیدواروں کو عام انتخابات کیلئے بینرز کے حوالے سے ہدایات جاری کر دی ہیں۔
ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے تجویز کردہ سائز سے بڑے پوسٹرز، ہینڈ بلز، پمفلٹ، کتابچے، بینرز یا پورٹریٹ چسپاں اور تقسیم کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں پر ترجیحی لسٹ روک دی
واضح رہے کہ ملک بھر میں الیکشن کی تیاریاں عروج پر ہیں ، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد اس کی سکروٹنی کا عمل بھی شروع ہو گیا ہے اور اس کیلئے الیکشن کمیشن نے آن لائن سہولت مرکز بھی قائم کر دیا ہے۔