نگہت اورکزئی پیپلز پارٹی سے ناراض ہو گئیں ، کاغذات نامزدگی واپس لینے کا اعلان

image

 پیپلز پارٹی کی رہنما نگہت اورکزئی مخصوص نشستوں کے لیے ترجیح نہ دینے پر پارٹی سے ناراض ہو گئیں۔

قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے لیے پی پی کی جانب سے جمع کرائی جانے والی فہرست میں پہلے نمبر پرعاصمہ عالمگیر جبکہ نگہت اورکزئی کا نام چھٹے نمبر پر موجو د ہے۔

بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض ارکان  نے سر جوڑ لیا

نگہت اورکزئی نے کہا ہے کہ صوبائی قیادت نے میرے ساتھ مذاق کیا ہے، میں نے قومی اسمبلی کے لئے کاغذات جمع ہی نہیں کروائے۔ میں صوبائی اسمبلی کے لیے جمع کروائے جانے والے کاغذات نامزدگی واپس لے رہی ہوں۔

واضح رہے کہ نگہت اورکزئی تین بار ایم پی اے رہ چکی ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US