اسلام آباد میں احتجاج کرنے والے تمام 290 مظاہرین کو رہا کر دیا گیا۔
ترجمان وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ کمیٹی کے مذاکرات اور عدالت کے فیصلے کی روشنی میں احتجاج کرنے والے تمام 290 افراد کو رہا کر دیا گیا ہے۔
مشتعل مظاہرین نے اسلام آباد میں تھانہ رمنا کو نذر آتش کردیا
ترجمان نے کہا کہ پرامن احتجاج ہر کسی کا حق ہے لیکن کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ، ریڈ زون میں آئینی ادارے اور ڈپلومیٹک انکلیو موجود ہے، اس لیے ریڈ زون کی سیکیورٹی ہر صورت یقینی بنائی جاتی ہے۔
ترجمان کے مطابق اسلام آباد پولیس کی جانب سے خصوصی مدد سینٹر قائم کیا گیا تھا جس نے رہائی کے سلسلے میں کام مکمل کیا۔