ڈیرہ خودکش حملے میں استعمال ہونیوالی گاڑی اور حملہ آور کا پتہ چلا لیا گیا

image

ڈیرہ اسماعیل خان خودکش حملے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

سی ٹی ڈی دستاویز کے مطابق حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی و انجن نمبرکا پتہ چلا لیا گیا ہے، گاڑی کے انجن پارٹس وہیکل ٹیمپرنگ چیک کیلئے لیبارٹری بھیجوا دیے گئے ہیں  ، گاڑی جس کے نام رجسٹرڈ ہے اس کا بھی جلد پتہ چل جائے گا۔

ڈی آئی خان ، گیس تلاش کرنیوالی کمپنی کے قافلے پر حملہ ، پولیس اہلکار جاں بحق ، 12 افراد زخمی

دستاویز میں بتایا گیا ہےکہ حملے میں مرنے والا دہشتگرد صفت اللہ مروت 3 مارچ کو طورخم بارڈر سے افغانستان گیا تھا، صفت اللہ کی موبائل لوکیشن 7 مارچ کو بنارس آباد پشاور ، 8 مارچ کو جمرود ضلع خیبر، 25 اپریل کو ڈانڈے درپہ خیل میرانشاہ تھی۔

دستاویز کے مطابق دہشتگرد صفت اللہ کے نام تین مختلف موبائل کمپنیوں کی سم رجسٹرڈ تھی، صفت اللہ کا شناختی کارڈ، ڈومیسائل اور دیگر دستاویزات موصول ہوگئی ہیں، صفت اللہ کا تعلق امارت اسلامی افغانستان سے ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنا دیا گیا

دہشتگرد حملے میں 2 خودکش حملہ آوروں سمیت کل 4 دہشتگرد ہلاک ہوئے، حملے میں ملوث 6 دہشتگردوں کا تعلق افغانستان سے ہے، 5 دہشتگرد کالعدم ٹی ٹی پی گنڈاپور گروپ سے بھی حملے میں ملوث تھے۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US