عمر ایوب کو 15 جنوری 2024 تک گرفتار نہ کرنے کا حکم

image

پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب کو 15 جنوری 2024 تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

سعودی عرب میں 26 سے 30 دسمبر بارشوں کا امکان

عمر ایوب کی جانب سے پشاور ہائیکورٹ میں راہداری ضمانت کی درخواست دائر کی گئی تھی جس پر جسٹس کامران حیات نے سماعت کی اور ابتدائی دلائل سننے کے بعد ضمانت منظور کرلی۔

عدالت نے عمر ایوب کو 15 جنوری تک راہداری کی ضمانت دی اور انہیں گرفتار نہ کرنے کا حکم بھی دیا۔ عدالت نے درخواست گزار کو متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا بھی حکم دیا۔

سابقہ 70 ارکان پارلیمنٹ 2024 الیکشن دنگل سے باہر

درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ عمر ایوب کے خلاف پنجاب، خیبرپختونخوا میں 21 مقدمات درج کئے گئے ہیں، درخواست گزار متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتے ہیں، لہذا راہداری ضمانت منظور کی جائے۔

یاد رہے 9 مئی کے واقعات کے بعد سے عمر ایوب روپوش ہیں تاہم وہ اپنے والد کے جنازے پر ضرور نظر آئے تھے۔اس کے بعد وہ پھرسے منظرعام پر نہیں آئے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US