کاغذات نامزدگی جمع کروانے والے 5 ہزار سے زائد امیدوار ایف بی آر سے رجسٹرڈ نہ نکلے

image

اسلام آباد(شہزاد پراچہ) جنرل الیکشن 2024 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے والے 5 ہزار سے زائد امیدواروں کے ایف بی آر سے رجسٹرڈ نہ ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

سابقہ 70 ارکان پارلیمنٹ 2024 الیکشن دنگل سے باہر

ذرائع کے مطابق ایف بی آر الیکشن کمیشن کی ہدایت پر کاغذات نامزدگی جمع کروانے والوں کی سکرونٹی کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ 28626 میں سے 5 ہزار سے زائد کاغذات جمع کروانے والے امیدوار ایف بی آر کے سسٹم سے باہر پائے گئے ہیں باقی 23000 ہزار سے زائد امیدواروں کے پاس این ٹی این موجود ہے مگر سینکڑوں امیدواروں کے نان فائلز ہونے کا بھی انکشاف سامنے آیا ہے۔

عمر ایوب کو 15 جنوری 2024 تک گرفتار نہ کرنے کا حکم

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے نان رجسٹرڈ اور ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والے امیدواروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے نوٹسز جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے ایف بی آر فیلڈ دفاتر کو ڈیٹا شئیرکر کے ان کو نوٹسز جاری کیے جائیں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US