توہین الیکشن کمیشن ، عمران خان اور فواد چوہدری پر آج فرد جرم عائد کی جائے گی

image

توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی، بانی پی ٹی آئی عمران خان اور فواد چوہدری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس میں جرم عائد ہوگی۔

اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے کاز لسٹ جاری کر دی ہے، سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی جانب سے توہین الیکشن کمیشن کیس میں اوپن ٹرائل کی استدعا کی گئی ہے۔

عمران خان نے فرد جرم سمیت سائفر کیس کی پوری کارروائی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی

الیکشن کمیشن کا 4 رکنی بینچ نثار درانی کی سربراہی میں سماعت کرے گا۔ بینچ میں الیکشن کمیشن کے ممبران شاہ محمود جتوئی، بابر حیسن بھروانہ اور جسٹس ریٹائرڈ اکرام اللّٰہ بھی شامل ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US