مخدوم فیصل صالح حیات آج مسلم لیگ (ن) میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کریں گے۔
ن لیگ کے ذرائع کے مطابق 27 دسمبر کو فیصل صالح حیات اپنے ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شمولیت اختیار کریں گے۔
پاکستان مسلم لیگ کے صدر شہباز شریف آج فیصل صالح حیات کے گھر جھنگ جائیں گے، جھنگ کی سیاسی شخصیات شہباز شریف سے ملاقات بھی کریں گی۔
ن لیگ کے ذرائع کے مطابق ن لیگ کے قائد نوازشریف اور صدر شہباز شریف آج جھنگ شاہ جیونہ کا دورہ کریں گے۔