شاہ محمود قریشی اڈیالہ جیل کے باہر سے دوبارہ گرفتار

image

تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔

شاہ محمود قریشی کو راولپنڈی پولیس نے 9 مئی کے مقدمات میں اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کیا ہے، پنجاب پولیس کی بھاری نفری اور تھانہ آر اے بازار پولیس اڈیالہ جیل پہنچی تھی۔ پنجاب پولیس کے اہلکار شاہ محمود قریشی کو لیکر نامعلوم مقام کی جانب روانہ ہو گئے۔

سائفر کیس، سپریم کورٹ نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور کر لی

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے شاہ محمود قریشی کی نظربندی کا حکم واپس لے لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے گزشتہ روز نظر بندی کے احکامات جاری کئے تھے۔

گرفتاری کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مجھے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US