شاہ محمود قریشی کی گرفتاری کا معاملہ سپریم کورٹ کو دیکھنا چاہئے ، بیرسٹر گوہر

image

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے شاہ محمود قریشی کی دوبارہ گرفتاری پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرفتاری کامعاملہ سپریم کورٹ کو دیکھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ شفاف الیکشن کے لیے گرفتاریاں نہ کی جائیں ، شاہ محمود قریشی کو پہلے بھی متعدد بار گرفتار کیا گیا،تھری ایم پی او کی گنجائش نہیں۔

عمران خان میانوالی ، لاہور ، اسلام آباد سے الیکشن لڑینگے ، بیرسٹر گوہر ، علی ظفر

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ تھری ایم پی او بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، ایم پی او اس لیے جاری کیا جاتا ہے کہ نیا کیس بنانے تک نظر بند رکھا جائے،عدلیہ سے گزارش ہے کہ لوگوں کی حفاظت یقینی بنائے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US