یہ فری اینڈ فیئر الیکشن نہیں مذاق ہے، جاوید ہاشمی نے خاموشی توڑ دی

image

سینئرسیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا کہ نواز شریف نے مجھے زیادہ معاشی نقصان پہنچایا۔

جاوید ہاشمی نے ملتان میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ این اے 149 کے لوگوں کے سامنے جھولی پھیلاؤں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ 2018میں بلا مقابلہ ایم این اے منتخب ہوا تھا، انہوں نے عام انتخابات بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ فری اینڈ فیئر الیکشن نہیں مذاق ہے۔

بونیر سے پہلی ہندو خاتون ڈاکٹر الیکشن لڑنے کیلئے تیار، بھارت میں بھی چرچے

جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ الیکشن جیسے بھی ہیں، ہمیشہ پراسس کا حصہ بنتا ہوں، انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی بڑی پارٹی ہے، ان کے ساتھ زیادتی کی جا رہی ہے۔

میرا کسی سے مقابلہ نہیں،سب کے پاس وسائل ہیں،جاوید ہاشمی نے کہا کہ میں کسی کے خلاف پراپیگنڈا کمپین نہیں چلاؤں گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US