نہیں بتایا جا رہا والد کو کہاں لے کر گئے، مہر بانو قریشی

image

تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہر بانو قریشی نے کہا کہ ہمیں نہیں بتایا جارہا کہ والد کو کہاں لے کر گئے ہیں۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مہر بانو قریشی کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی کی گرفتاری کے حوالے سے آگاہ نہیں کیا گیا۔

سپریم کورٹ نے توشہ خانہ فیصلہ معطلی کی درخواست فوری سننے کی استدعا مسترد کر دی

ہمیں بتایا گیا کہ کسی نئے مقدمے میں شاہ محمود کو گرفتار کیا گیا ہے،مہر بانو قریشی نے کہا کہ انہیں ریمانڈ کے لیے پیش کیا جائے گا یا نہیں، میرے والد کی گرفتاری کے وقت نہ رتبے کا لحاظ کیا گیا اور نہ ہی عمر کا۔

انہوں نے کہا کہ والد برصغیر کی سب سے بڑی جماعت کے گدی نشین ہیں، اس کا لحاظ نہیں کیا گیا،مہر بانو قریشی کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن لڑنا شاہ محمود قریشی کا حق ہے جو ان کو دینا چاہیے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US