عمران خان بلے کے نشان کے فیصلے پر خوش تھے،بیرسٹر گوہر

image

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کا احوال بتا دیا۔

راولپنڈی میں گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی سے آج ملاقات ہوئی وہ بلے کے نشان کےفیصلے پر خوش تھے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ٹرائل کو عدالت میں چیلنج کریں گے،اس کا کوئی بھی ٹرائل پرائیویسی میں نہیں ہوسکتا۔

مزید بولے کہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے انتخابات کے صاف و شفاف انعقاد کو یقینی بنائے۔

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی گرفتاری کے معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ الیکشن کمیشن کے نوٹس میں لائے ہیں،پی ٹی آئی کے لوگوں کو ڈرایا اور دھمکایا جارہا ہے، سپریم کورٹ نے شاہ محمودقریشی کو ضمانت دی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US