الیکشن کمیشن کے ملازمین کی انتخابات تک چھٹیاں ختم

image

الیکشن کمیشن کے ملازمین کی انتخابات تک چھٹیاں ختم کردی گئیں ہیں۔

اس ضمن میں جاری نوٹی فکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن کے ملازمین اور افسران کی ہفتہ اور اتوار کی چھٹی انتخابات کے انعقاد تک ختم کر دی ہیں۔

گریڈ 19 سمیت تمام افسران اسٹیشن چھوڑنے سے قبل چیف الیکشن کمشنر سے اجازت لیں گے، 19گریڈ سے کم کے افسران اور اہلکاروں کو چھٹی کیلئے سیکریٹری الیکشن کمیشن سے اجازت درکار ہو گی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق 23 دسمبر ہفتہ کو بعض افسران کی غیر حاضری پر چیف الیکشن کمشنر نے اظہار برہمی کیا۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US