شاہ محمود کو اغواء کیا گیا، چیف الیکشن کمشنر ایکشن لیں، مہر بانو قریشی کا مطالبہ

image

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہر بانو قریشی نے والد کی گرفتاری پر چیف الیکشن کمشنر سے ایکشن لینے کا مطالبہ کر دیا۔

مہر بانو قریشی نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی جس میں کہا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو غیر قانونی طور پر پابند سلاسل کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کو اغواء کیا گیا ہے، ان کیساتھ سلوک صاف شفاف اقدامات کو متاثر کر رہے ہیں، شاہ محمود قریشی سابق وزیر خارجہ رہے اور ہمیشہ سب کی عزت کی۔

ان کا کہنا ہے کہ پورا پاکستان شاہ محمود قریشی کے ساتھ سلوک کی مذمت کر رہا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US