تحریک انصاف کی مشکلات تو مجھے ختم ہوتی نظر نہیں آ رہیں ، مصطفیٰ نواز کھوکھر

image

نوجوان سیاستدان مصطفی ٰ نواز کھوکھرنے کہا ہے کہ آج کل ہر پارٹی قبولیت کیلئے ریس میں لگی ہوئی ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام ”پاور پالیٹکس ود عادل عباسی ” میں گفتگو کرتے ہوئے مصطفی نواز نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی توقعات تھیں کہ باپ پارٹی کے کثیر تعداد میں لوگ بھیجے جائیں گے،ان کی یہ توقع تھی کہ جنوبی پنجاب سے کثیرتعدادمیں الیکٹیبلز آئیں گے جو پوری نہ ہو سکی۔

تنخواہیں ڈبل ، 300 یونٹ بجلی مفت اورغریبوں کیلئے 30 لاکھ گھر، بلاول بھٹو کا انتخابی منشور کا اعلان

انہوں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی میں سرفراز بگٹی کے جانے سے لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ بھی کم ہوا ہے ، لگ رہا ہے کہ بلوچستان سے پیپلز پارٹی کو کچھ دیا جا رہا ہے۔

تمام سیاسی جماعتوں میں تقریباً ون میں شو ہے ، پاکستان کو سیاسی ، معاشی اور سیکیورٹی کے بحران کا سامنا ہے۔

عمران خان بلے کے نشان کے فیصلے پر خوش تھے،بیرسٹر گوہر

مصطفی نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کیلئے تمام نگاہیں عدالتوں کی طرف ہیں ، پی ٹی آئی کی مشکلات تو مجھے ختم ہوتی نظر نہیں آ رہیں ، بظاہر انتخابات میں مجھے سابق چیئرمین پی ٹی آئی نظر نہیں آ رہے۔

انتخابات کیلئے سپریم کورٹ نے زور دیا ورنہ آگے جاتے نظر آ رہے تھے ، لوگ سیاسی میدان میں اترے ہوئے ہیں اور پارٹیوں کے منشور ہی نہیں آئے۔

پی ڈی ایم حکومت میں کفایت شعاری مہم کے دوران لگژری گاڑیاں خریدنے کا انکشاف

انکا مزید کہنا تھا کہ 9کروڑپاکستانی اس وقت سطح غربت سے نیچےزندگی گزار رہےہیں ، 2کروڑ 80لاکھ پاکستانی بچہ اسکولوں سے باہر ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US