الیکشن کمیشن نے فواد حسن فواد کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد کر دی

image

الیکشن کمیشن نے نگران وفاقی وزیر فواد حسن فواد کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد کردی۔

الیکشن کمیشن نے نگران کابینہ سے جانب دار وزرا کو ہٹانے کے معاملے پر وزیر نجکاری فواد حسن فواد کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ سنایا۔

الیکشن کمیشن نے نگران وفاقی وزیر فواد حسن فواد کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ فواد حسن فواد نجکاری کے وزیر ہیں، وہ الیکشن عمل پر متاثر نہیں ہو سکتے۔

حلف دیتا ہوں 9 مئی کو پنجاب میں نہیں تھا، شاہ محمود قریشی

الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ فواد حسن فواد ماضی میں اہم پوزیشن پر کام کرتے رہے ہیں، ان کے خلاف درخواست ذاتی رنجش معلوم ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل الیکشن کمیشن کے حکم پر نگران وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ کو عہدے سے ہٹایا گیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US