نگراں حکومت کی الیکشن کمیشن سے آئی جی، ڈی سی اسلام آباد کو تبدیل نہ کرنے کی درخواست

image

اسلام آباد(شہزاد پراچہ) نگراں وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن سے انسپکٹر جنرل اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو تبدیل نہ کرنے کی درخواست کردی۔

ذرائع کے مطابق جمعرات کو سیکرٹری داخلہ آفتاب درانی نے سیکرٹری ای سی پی عمر حمید سے ملاقات کی جس میں سیکرٹری داخلہ نے آئی جی اور ڈی سی اسلام آباد کے تبادلے کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ وزارت داخلہ نے آئی جی اور ڈی سی اسلام آباد کو تبدیل نہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات قریب ہیں، انہیں ابھی تبدیل نہ کیا جائے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے ڈی سی اسلام آباد کو ریٹرننگ آفیسر اسلام آباد بھی تعینات کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سیکرٹری داخلہ کی درخواست پر الیکشن کمیشن جلد حتمی فیصلہ کرے گا۔

خیال رہے کہ نگراں وزیراعظم نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو آئی جی اور ڈی سی اسلام آباد کے لیے افسران کے ناموں کا پینل بھجوانے کی ہدایت کی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US