خضدار، دو گاڑیوں کے تصادم سے 4 افراد جاں بحق

image

خضدار کے علاقے کرخ میں ٹریفک حادثے میں چار افراد جاں بحق ہو گئے۔

خضدار کے علاقے کرخ میں ایم 8 روڈ پر 2 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، جس سے آگ بھڑک اٹھی۔

ایدھی ذرائع کے مطابق سندھ کی طرف سے آنے والی پیٹرول سے بھری گاڑی دوسری گاڑی سے ٹکرائی، جس سے آگ لگی اور چار افراد جھلس گئے۔

لاشوں کو ٹیچنگ ہسپتال خضدار منتقل کردیا گیا، جاں بحق ہونے والوں میں سے دو افراد کا تعلق باغبانہ، ایک کا کوشک خضدار اور ایک کا پنجگور سے بتایا جارہا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US