خوفناک نظام چل رہا ہے کہ انتخابی مشاورت کی اجازت بھی نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ

image

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی سے مشاورت کی درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے بیرسٹر گوہر کو سابق چیئرمین پی ٹی آئی سے مشاورت کی اجازت دے دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ سپرنٹنڈٹ اڈیالہ جیل کی نگرانی میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور گوہر خان کی ملاقات کرائی جائے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ انتخابات کے لیے مشاورت کی اجازت بنیادی حق ہے،انتخابات میں نگران حکومت کوغیر جانبدار ہونا چاہیے،مشاورت کی مخالفت سے نگران حکومت کی غیر جانبداری پر سوال اٹھتا ہے۔

بانی پی ٹی آئی کے الیکشن لڑنے کے امکانات نہیں ، منظور وسان کی پیشنگوئی

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور دیگر وکلاء کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست پر سماعت کے دوران ریمارکس میں کہا کہ خوفناک نظام چل رہا ہے کہ انتخابی مشاورت کی اجازت بھی نہیں۔

عدالت نے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کی پی ٹی آئی کی درخواست کے قابل سماعت ہونے کی مخالفت پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ کیا سپریم کورٹ سے آنے والا اضافی نوٹ آپ کے لیے کافی نہیں تھا؟ یا مجھ سے بھی اپنے خلاف نوٹ لکھوانا چاہتے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US