فیض آباد دھرنا کیس، سابق ڈی جی آئی ایس آئی کمیشن میں طلب

image

فیض آباد دھرنا کمیشن نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو اگلے ہفتے طلب کرلیا۔

حکومتی ذرائع نے ہم انویسٹی گیشن ٹیم کو بتایاکہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو فیض آباد دھرنا کمیشن نے ٹی ایل پی دھرنا کیس میں دوسری بار طلب کیا ہے۔

طلبی کا نوٹس وزارت دفاع کے ذریعے بھجوایا گیا ہے، حکومتی ذرائع نے مزید بتایا کہ اگلے ہفتے جنرل فیض حمید کمیشن کے سامنے  دھرنا کیس میں اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔

خوفناک نظام چل رہا ہے کہ انتخابی مشاورت کی اجازت بھی نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ

ایک حکومتی عہدے دار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ سابق آئی ایس آئی چیف ایک متعلقہ سرکاری افسر کی حیثیت سے فیض آباد دھرنا کیس اور وجوہات پر شواہد اکٹھے کرنے میں کمیشن کی مدد کریں گے۔

لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو دسمبر کے دوسرے ہفتے میں بھی طلب کیا گیا تھا۔

حکومتی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ نوٹس وقت پر وصول نہ ہونے سے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے سامنے پیش نہیں ہوئے تھے، کمیشن جنوری کے دوسرے ہفتے اپنی رپورٹ مکمل کرلے گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US