ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے پاس تھری ایم پی او جاری کرنے کا اختیار نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ

image

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے پاس تھری ایم پی او جاری کرنے کا اختیار نہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کے کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

خوفناک نظام چل رہا ہے کہ انتخابی مشاورت کی اجازت بھی نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کی درخواستیں منظور منظور کر لیں۔

جسٹس بابر ستار نے فیصلے میں کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے پاس تھری ایم پی او جاری کرنے کا اختیار نہیں، تھری ایم پی کا اختیار صرف وفاقی کابینہ کے پاس ہونا چاہیے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US