فورتھ شیڈول میں شامل ہونے کے باعث 4 پی ٹی آئی رہنمائوں کے کاغذات نامزدگی مسترد

image

سوات میں تحریک انصاف کے 4 رہنماؤں کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے۔

رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر ڈٓکٹر امجد علی، سابق رکن قومی اسمبلی سلیم رحمان، سابق اراکین صوبائی اسمبلی شرافت علی اور فضل حکیم خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے۔

ندیم افضل چن، فاروق شاہ کے این اے 82 سرگودھا سے کاغذات نامزدگی منظور

الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ چاروں امیدواروں کے نام فورتھ شیڈول میں ہونے کی وجہ سے کاغذات مسترد کئے گئے۔

واضح رہے کہ سلیم الرحمان نے این اے 2، فضل حکیم نے این اے 4، ڈاکٹر امجد علی پی کے 7 اور شرافت علی نے پی کے 3 پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US