الیکشن کمیشن نے ایک بار پھر انتخابی شیڈول میں تبدیلی کر دی

image

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ایک بار پھر انتخابات 2024 کیلئے جاری شیڈول میں تبدیلی کر دی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مخصوص نشستوں کیلئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 30 دسمبر کے بجائے 13 جنوری تک کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن نے نگران حکومت کو سرکاری اداروں کی نجکاری سے روک دیا

ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیل 16 جنوری تک دائر کی جا سکے گی جبکہ اپیلٹ ٹربیونل 19 جنوری تک اپیلیں نمٹائیں گے۔

مزید برآں مخصوص نشستوں کیلئے امیدواروں کی حتمی فہرست 23 جنوری کو آویزاں کی جائے گی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US