تحریک انصاف کے ترجمان معظم بٹ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور اے این پی کو ہمارے ساتھ بات چیت کرنی چاہیے۔
ایک بیان میں معظم بٹ نے کہا کہ جس ایجنڈے پر پیپلز پارٹی اور اے این پی بات کر رہی ہے وہی ایجنڈا ہمارا بھی ہے۔ اے این پی کو سیاسی سطح پر پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانا چاہئے، بلاول بھٹو جو باتیں کر رہے ہیں ممکن ہے کہ سیاسی اتحاد کی فضا قائم ہو۔
اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ سیاسی اتحاد بنانے کا فیصلہ
پی ٹی آئی ترجمان نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی اور اے این پی کے تعاون سے جمہوریت کے لیے مؤثر پیشرفت ہو گی۔ پیپلز پارٹی اشتراک عمل کے لیے ہاتھ بڑھانا چاہے تو ہم تیار ہیں۔