عثمان ڈار کی والدہ کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے

image

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 71 سیالکوٹ سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کی والدہ کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے۔

عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ امتیاز ڈار کے علاوہ عمر ڈار کی اہلیہ عروبا ڈار کے بھی کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے ہیں۔

دونوں کے کاغذات نامزدگی سوشل سیکیورٹی واجبات کی عدم ادائیگی پر مسترد کیے گئے ہیں، اس حلقے میں ساس اور بہو نے مسلم لیگ ن کے رہنماء خواجہ آصف کے مقابلے میں کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔

واضح رہے کہ عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال جاری ہے، لاہور کے حلقہ این اے 129سے سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر کردیا گیا۔

نواز شریف عوام کیلئے نہیں اپنے کیس ختم کرنے کیلئے واپس آئے، پرویز خٹک

حماد اظہر کے خلاف اعتراض رانا عرفان ایڈووکیٹ نے دائر کیا ہے، اعتراض میں درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ حماد اظہر مختلف مقدمات میں اشتہاری ملزم ہے، حماد اظہر پر دہشت گردی کے مقدمات بھی درج ہیں لہذا استدعا ہے کہ آر او کاغذات نامزدگی مسترد کرے۔

اس سے قبل پنجاب کے صوبائی حلقہ پی پی 171سے بھی سابق وفاقی وزیر و پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر کیا گیا تھا۔

ادھر پی پی 150سے صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی پربھی اعتراض دائر کردیا گیا، اعتراض میں کہا گیا ہے کہ صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی پر دستخط اصل نہیں، صنم جاوید پر دہشت گردی کے مقدمات درج ہیں۔

صنم جاوید کے والد نے اعتراض پر تحریری جواب جمع کرا دیا، جواب میں کہا گیا کہ صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی ڈی سی سے اجازت لیکر دائر کیے، صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی قانون کے مطابق ہیں آر او اعتراض مسترد کرے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US