پی ٹی آئی انتخابی نشان، الیکشن کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ میں نظرثانی کی اپیل کر دی

image

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے انتخابی نشان سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کے حکم امتناع کے خلاف نظر ثانی کی اپیل کر دی ہے۔

پشاور ہائیکورٹ میں دو درخواستیں الیکشن کمیشن کے وکیل کی جانب سے دائر کی گئیں، ایک درخواست میں پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات اور انتخابی نشان سے متعلق عدالت سے فیصلے پر نظرثانی کی اپیل گئی ہے۔

عثمان ڈار کی والدہ کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے

دوسری درخواست میں عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دو رکنی بینچ بناکر درخواست کو جلد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔

واضح رہے کہ پشاورہائیکورٹ نے پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات اور انتخابی نشان سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کو معطل کرتے ہوئے تحریک انصاف کا انتخابی نشان بلا بحال کیا تھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US